پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ ہمپٹن میں پریکٹس اور پریس کانفرنس کا شیڈول

ساؤتھ ہمپٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 13 اگست بروز جمعرات سےایجز باؤل ساوتھ ہمپٹن میں شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے اور دوران، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ اور پریس کانفرس کاشیڈول مندرجہ ذیل ہے۔ پاکستان میڈیا کے معزز صحافیوں سے پرزور درخواست کی جاتی ہے کہ وہ احتیاط سے ہدایات کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں تاکہ آخری لمحات پر کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جاسکے۔

منگل، 11 اگست:

دوپہر 2 بجے پاکستانی وقت (صبح 10بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نیٹ سیشن میں شرکت کرے گی۔ اس روز کوئی میڈیا کانفرنس شیڈول نہیں ہے۔

بدھ، 12اگست:
شام 5 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 1بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن پاکستانی اور انگلش میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔شام 6 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ایجز باؤل میں ٹریننگ کرے گی۔پی سی بی ۔
جمعرات، 13 اگست:
دوپہر 2:30بجے پاکستانی وقت (صبح 10:30 برطانوی وقت): ٹاس
سہ پہر 3:00بجے پاکستانی وقت (صبح 11:00 برطانوی وقت): کھیل کا آغاز
دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔
14اگست سے ٹیسٹ میچ کے اختتام تک:
سہ پہر 3:00بجے پاکستانی وقت (صبح 11:00 برطانوی وقت): کھیل کا آغاز
دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز سے متعلق تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

error: Content is protected !!