بابراعظم حقیقی معنوں میں ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں ; چیرمین ذکا اشرف

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بابراعظم حقیقی معنوں میں ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں اور ہم چاہتے ہیں

کہ وہ کھلاڑی کی حیثیت سے آگے بڑھتے رہیں وہ پاکستان کے چند بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔ وہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم ان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔ ان کی بیٹنگ ان کی مہارت اور لگن کا ثبوت ہے۔

وہ موجودہ جنریشن کے لیے رول اڈل ہیں ہم انہیں ایک عظم بیٹر کے طور پر بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔وہ کپتانی کے اضافی بوجھ کے بغیر اپنی بیٹنگ پر زیادہ موثر انداز میں توجہ رکھ سکتے ہیں

تاکہ وہ اور عروج پر پہنچ سکیں۔ ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ان کا ساتھ جاری رکھیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!