پی ایس بی میں پہلے مرحلہ میں ٹینس،بیڈمنٹن،سکواش اور جاگنگ کی سہولیات کل کھل جائینگی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ میں پہلے مرحلے میں ٹینس، بیڈمنٹن، سکواش اورجاگنگ کی سہولیات کل سے کھول دی جائیں گی۔

ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل محمداعظم ڈار نے بتایاکہ دیگر سہولیات مرحلہ وارکھولی جائیں گی۔ ہدایات کا اطلاق لاہور، کراچی ، پشاور اورکوئٹہ کے پی ایس بی کوچنگ سنٹرز پربھی ہوگا۔

تعارف: newseditor