پاور لفٹر 900پائونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا، ویڈیو رپورٹ دیکھیں

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) روس کے ماسکو ریجن میں ہونےوالی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن 2020ء مقابلوں میں روس کے پاور ویٹ لفٹر الیگزینڈر سیدکھ 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑو ابیٹھا۔ پاور ویٹ لفٹر الیگزینڈر سیدکھ نے 882 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی جسے وہ برداشت نہ کرسکے اور گھٹنوں کے بل زمین پر آگرے، اس وقت ان کے چہرے پرشدید تکلیف دیکھی جاسکتی تھی۔

الیگزینڈر کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی، تاہم فوری طورپریہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ ویٹ لفٹنگ کرسکیں گے یا نہیں۔ ورلڈ را پاورلفٹنگ فیڈریشن نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

error: Content is protected !!