ڈیرن سیمی کا یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کیلئے پیغام

سینٹ لوشیا (سپورٹس لنک رپورٹ ) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ملک کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔سینٹ لوشیا سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ڈیرن سیمی نے ٹویٹر پر لکھا کہ "یوم آزادی پاکستان مبارک ہو۔ دل دل پاکستان جان جان پاکستان‘‘۔یاد رہے کہ پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے

بارہ بجتے ہی مختلف شہروں میں آتش بازی اور فائرنگ شروع ہوگئی، نوجوانوں نے ریلیاں نکالنا اور بھنگڑے ڈالنا شروع کردیے۔یوم آزادی کے موقع پر ہرطرف سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آرہی ہے، عمارات، گلیوں اور گھروں کو برقی قمقموں، پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ بچے اور بڑے سب ایک رنگ میں رنگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

error: Content is protected !!