سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا ایمپائر رچرڈ کیتھ لبرو کیخلاف ایکشن، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ مچ کے دوران فیلڈ ایمپائر نے اسمارٹ واچ پہن رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساوتھمپٹن میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک تنازعہ پیدا ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے رچرڈ کیتھ لبرو سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے دوران فیلڈ ایمپائر رچرڈ کیتھ لبرو نے بازو پر اسمارٹ واچ پہن رکھی تھی، جو آئی سی سی قوانین کی خلاف وزری ہے۔
ایمپائر رچرڈ کیتھ لبرو جو اب اپنی غلطی کا اندازہ ہوا تو انہوں نے فوری گھڑی اتار کر میدان سے باہر بھیج دی۔ بعد ازاں انہوں نے خود اس حوالے سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کیا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے سوال جواب کیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ ان کی جانب سے اسمارٹ واچ پہننے کا اقدام قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چونکہ ایمپائر رچرڈ کیتھ لبرو سے غلطی ہوئی اور انہوں نے خود متعلقہ حکام سے رابطہ کیا، اس لیے انہیں کوئی سخت سزا دیے جانے کا امکان نہیں۔