خواتین اتھلیٹس میں ہارمونز کے عدم توازن کے بارے میں آن لائن ورکشاپ

خواتین اتھلیٹس کو سپورٹس کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، عدنان ارشد اولکھ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ خواتین اتھلیٹس سپورٹس کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب خواتین اتھلیٹس کو سپورٹس کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پین ری ہیب سنٹر اور یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے باہمی تعاون سے ہونیوالی خواتین اتھلیٹس میں ہارمونز کے عدم توازن کے بارے میں آن لائن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ورکشاپ میں پنجاب،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 100سے زائد خواتین کوچز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاندپروین ، میڈیکل اینڈماہر ٹریننر ڈاکٹر نعمان سعید،ڈاکٹر نایاب کنول،فٹنس ٹرینر سلمان فیروز اور افسران بھی شریک تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا کہ خواتین اتھلیٹس میں بہت ٹیلنٹ ہے، ان کی رہنمائی کے لئے تربیتی کیمپ بھی منعقد کرائے ہیں

ورکشاپ میں ماہرین نے سپورٹس میں خواتین کو صحت سے مسائل کے بارے میں لیکچرز دیئے، انہوں نے بتایا کہ خواتین کس طرح اپنے ہارمون کو کنٹرول کرکے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔

تعارف: newseditor