سپورٹس بورڈ پنجاب نےیوم آزادی بھرپور انداز میں منایا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا،اس موقع نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو دلہن کی طرح سجایا گیا

نیشنل ہاکی سٹیڈیم ، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس ، پنجاب سٹیڈیم اور جمنازیم ہال کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا

شہریوں کی بڑی تعداد نے ان عمارات کے نظارے کئے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو قومی پرچموں سے سجایا گیا

اور کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے

جس سے کمپلیکس میں سبز رنگ کی بہار آگئی،سپورٹس سے محبت کرنیوالے شہریوں نے اس ماحول کو بہت انجوائے کیا۔

تعارف: newseditor