محمد رضوان نے سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑ دیا

سائوتھمٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے تین مرتبہ وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ بھی نہ حاصل کرسکے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان 116 گیندوں پر 60 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں

یہ ان کے مختصر ٹیسٹ کیریئر میں تیسرا موقع ہے جب وہ ایشیاء سے باہر ایک اننگز میں 100 سے زیادہ گیندیں کھیلنے میں کامیاب رہے، اس سے قبل انہوں نے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی دو مرتبہ ایک ٹیسٹ اننگ میں 100 سے زیادہ گیندیں کھیلیں تھی ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایشیاء سے باہر 39 ٹیسٹ اننگز کھیلیں لیکن وہ ایک بھی مرتبہ 100 گیندیں نہیں کھیل سکے۔ان کی بہترین کاوش 91 گیندیں کھیلنا رہی جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2016ء کے اوول ٹیسٹ میں کھیلی تھیں ۔

تعارف: newseditor