پشاور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف اورکشمیریوں عوام کے ساتھ ا ظہاریکجہتی کے سلسلے میں ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رن فار کشمیر میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف گیمز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں
نے ایک کثیرتعدا د میں شرکت کی۔رن فارکشمیر میرتھن ریس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خٹک ، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد،ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی
ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ریس میں انٹرنیشنل پلیئر کومل خان اور اقرارحمان نے قومی پرچم تھاما ہوا تھا کھلاڑیوں نے شرکت کرکے یہ پیغام دیا
کہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور کرفیو کے خلاف ہیں پاکستان کا ہر کھلاڑی کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گا ۔ بعدازاں کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔