جینیفر بریڈی نے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

لیکسنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار جینیفر بریڈی نے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی جل ٹائچمن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

امریکہ میںلیکسنگٹن میں آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میچ میں امریکہ کی نامور ٹینس سٹار جینیفر بریڈی کا مقابلہ سوئیٹزرلینڈ کی جل ٹائچمن سے تھا جس میں میزبان کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس کھلاڑی کو دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

تعارف: newseditor