سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاک انگلیںڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا، مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کے دوران بمشکل 2 دن کا کھیل ممکن ہو سکا، آخری روز پاکستانی باولرز کی جانب سے اچھی گیند بازی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔ یہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تھا جس کے ڈرا ہونے کی وجہ سے اب پاکستان کیلئے سیریز میں فتح کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میچ بدترین موسم کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا۔
میچ کے 5 میں سے 3 روز کا کھیل ممکن ہی نہ ہو سکا۔ جبکہ پاکستان کی پہلی اننگ کے بعد انگلینڈ اپنی پہلی اننگ بھی مکمل نہ کر سکا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ میں 236 رنز بنائے گئے، جس کے جواب میں انگلینڈ نے آخری روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگ میں محمد رضوان اور عابد علی کی کارکردگی نمایاں رہی۔ پاکستان کے گیند بازوں کی جانب سے آخری روز چند اوورز کے کھیل کے دوران بہتر کھیل پیش کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 جبکہ یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔