تعلیم، کھیل اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں 39 سالہ خدمات کے بعد پروفیسر سکینہ قاضی سرکاری ملازمت سے سبکدوش۔

اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر پروفیسر شاہین انڑ و دیگر کی شکرگزار ہوں۔ ریٹائرمینٹ کے دن گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب۔گدستے و اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ)تعلیم، کھیل اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں 39 سالہ خدمات پیش کرنے والی گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی ہردلعزیز پروفیسر سکینہ قاضی  مدت مکمل ہونے پر سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوگئں۔انکا محکمہ تعلیم میں 1981 سے اسکول اور 1991 سے کالج ایجوکیشن سے شروع ہوا سفر اگست 2020 میں بحیثیت سندھی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کوٹری گرلز ڈگری کالج میں مکمل ہوا۔

اس دوران انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں اور بالخصوص کوٹری میں تعلیم اور کھیل دونوں میدانوں میں مقامی ٹیلینٹ کی سرپرستی کی اور اپنے تعاون اور توجہ سے مقامی ٹیلینٹ کو نہ صرف شرکت کے مواقع فراہم کیئے بلکہ انکی راہ میں حائل رکاوٹوں کو احسن طریقے سے دور کیا۔انہوں نے ضلع جامشورو کی بیٹیوں کو بورڈ، یونیورسٹی اور دیگر نیشنل ایونٹس میں شرکت کے مواقع فراہم کرکے ملکی سطح پر روشناس کرانے میں رہنمائی فراہم کی اور کالج کا نام روشن کیا۔وہ گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھیں۔اس ضمن میں کالج میں انکے اعزاز میں پروقار الواعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی پرنسپل پروفیسر مسرت شیخ، سابق پرنسپلز پروفیسر ام کلثوم عباسی، پروفیسر سکینہ عباسی،پروفیسر بلقیس صدیقی،علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے پروفیسرز و سپلا رہنما شاہجہان پنہور، الطاف احمد میمن، انوارالحق میمن، سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ، پروفیسر ثروت جبین کے علاوہ کالج ہذا کی پروفیسرز، لیکچرز اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر انہوں نے پروفیسر شاہین انڑ و دیگر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکی ریٹائرمینٹ کے دن ہی گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں تقریب کا انعقاد کرکے عزت بخشی اور پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کی کمپیئرز پروفیسرز سکینہ سومرو و حمیدہ میربحر نے شرکاء بلاخصوص موجودہ و سابق پرنسپلز، بوائز کالج کوٹری کے اساتذہ و سپلا رینمائوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں تمام شرکاء نے سبکدوش ہونے والی پروفیسر سکینہ قاضی، سابق پرنسپلز و دیگر کو گلدستے اور دیگر تحائف پیش کیئے

جبکہ کالج کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم اور اسی کالج کے سابق اور بوائز کالج کے موجودہ سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ نے اسپورٹس، ہم نصابی سرگرمیوں اور تعلیم کے میدان میں اعلی خدمات پر اپنی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کرکے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔کالج کی پرنسپل پروفیسر مسرت شیخ نے اپنے خطاب میں پروفیسر سکینہ قاضی کی خدمات کی تعریف کی اور تمام اسٹاف اور مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پروفیسرز شہناز شیخ، امام زادی میمن، شیرین سومرو،ارم شاہ، صدف عباسی، عابدہ شیخ،بشری شیخ، زمرد، شمشاد، صائمہ،فوزیہ ابڑو رافعہ، فوزیہ سومرو، سمیرا قریشی، شہناز و دیگر اسٹاف ممبران آمنہ قاضی، حاکم زادی اور دیگر موجود تھیں۔

error: Content is protected !!