حنیف عباسی سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں نیب کومطمئن کرنے میں ناکام، 27 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں نیب کومطمئن کرنے میں ناکام ‘ نیب نے حنیف عباسی کو27 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔ پیر کو تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نیب میں پیش ہوئے

نیب کی جانب سے لیگی رہنما کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا، حنیف عباسی کو تمام سوالوں کے جوابات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔لیگی رہنما حنیف عباسی قومی احتساب بیور ومیں پیش ہوئے اور نیب کے سوالات کے جوابات دیئے،لیگی رہنما نیب کومطمئن کرنے میں ناکام ہو گئے جس پر نیب نے حنیف عباسی کو27 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تعارف: newseditor