ڈی جی الیون اور پنجاب ہاکی اکیڈمی سسٹم الیون کے مابین ہاکی میچ 18اگست کو شیخوپورہ میں ہوگا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ مہمان خصوصی ہونگے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ جشن آزادی کے سلسلہ میں شیخوپورہ میں 18اگست بروز منگل کو ہونے والے فلڈ لائٹ ہاکی میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے،میچ کا اہتمام ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ اور پنجاب ہاکی اکیڈمی سسٹم نے کیا ہے

صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود، ڈی سی شیخوپورہ اصغر احمد جوئیہ، مبشر چودھری،ڈی پی او اصلاح الدین غازی، سابق اولمپئین نوید عالم، ایم پی اے خان شیر اکبر خان اور دیگر بھی شریک ہوں گے، ہاکی میچ ڈی جی الیون اور پنجاب ہاکی اکیڈمی سسٹم الیون کے درمیان شیخوپورہ ہاکی سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!