ملتان میں بھی خاور شاہ کے نام سے منسوب بیس بال اکیڈمی قائم کی جائے گی

ملتان (سپورٹس لنک رپورٹ)ملتان سے تعلق رکھنے والے فیڈریشن کے ممبرایٹ لارج محمد جمیل کامران کی وفد کے ہمراہ میٹنگ میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کا اعلان کہ ملتان میں بھی خاور شاہ بیس بال اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ ممبر ایٹ لارج پاکستان فیڈریشن بیس بال (PFB) و سابق ڈی ایس او ملتان محمد جمیل کامران نے ملتان ڈویژن کے وفد کے ہمراہ صدرپاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑی خرم بٹ، عثمان شوکت اور سمیر زوار شامل تھے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل ٹوئنز محمد خاور اور علی خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

میٹنگ میں سید فخر علی شاہ نے ملتان میں سید خاور شاہ بیس بال اکیڈمی کے قیام کی منظوری دی جبکہ محمد جمیل کامران نے ملتان میں انٹراسکولز اور انٹر سٹی بیس بال چیمپیئن شپس منعقد کرانے کی تجویز پیش کی۔فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو میٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سید فخر علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ 15 ستمبر کے بعد تعلیمی ادارے کھلتے ہی وہ ملک گیر دوروں کے دوسرے مرحلے میں ملتان کا دورہ کریں گے اور خاور شاہ بیس بال اکیڈمی کا افتتاح کریں گے۔

وہ تیسرے مرحلے میں سندھ کا دورہ کرکے حیدرآباد اور کراچی میں بھی خاور شاہ بیس بال اکیڈمیز قائم کریں گے۔اس ضمن میں سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان نے فیڈریشن کو باقائدہ دعوت نامہ جاری کردیا ہے اور سندھ میں بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

error: Content is protected !!