پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 کو شروع ہوگا

ساؤتھ ہمپٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 اگست بروز جمعہ سے ایجز باؤل ساؤتھ ہمپٹن میں شروع ہوگا۔تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے اور دوران، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ اور پریس کانفرس کاشیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 19اگست کو دوپہر 2 بجے پاکستانی وقت (صبح 10بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نیٹ سیشن میں شرکت کرے گی۔

جمعرات کو شام 4 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 12بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن پاکستانی اور انگلش میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گاشام 6 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ایجز باؤل میں ٹریننگ کرے گی۔جمعہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوگا اور دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔

تعارف: newseditor