پاکستان فیڈریشن بیس اور ایس او اے کی ہدایات پر شاہد آفتاب اور فرحان شیخ نے کراچی میں مہم میں حصہ لیا۔سندھ کے صدر کی میڈیا سے گفتگو
کوٹری/کراچی( )سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے تحت پاکستان فیڈریشن بیس بال اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات پر شجرکاری مہم سندھ کے تمام 6 ڈویژنوں میں جاری ہے۔ صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن انجینئر محمد محسن خان نے کراچی میں اس مہم کا جشن آزادی کے موقع پر شاندار افتتاح کیا تھا
اور سندھ کے نائب صدر پرویز احمد شیخ کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا۔ حیدرآباد، کوٹری اور میرپورخاص میں مختلف مقامات پر پودے لگوانے کے بعد ایک مرتبہ پھر کراچی میں شاہد آفتاب نے CASH (کیش) گروپ کے سی ای او فرحان شیخ، سماجی و فلاحی کارکنوں اور بیس بال کے یوتھ کھلاڑیوں کے ساتھ معمار ہاؤسنگ اسکیم کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور پودے لگائے۔اس موقع پر انہوں نے استحکام پاکستان
کوویڈ 19 کے خاتمے، پاکستان میں بیس بال اور دیگر کھیلوں کےمقابلوں کی دوبارہ شروعات کے لیئے دعائیں کیں۔شاہد آفتاب نے سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان کو بتایا کہ ہاؤسنگ اسکیم میں فرحان شیخ نے بیس بال اکیڈمی کے قیام کی پیش کش کی ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہم یہاں ایک عمدہ بیس بال فیلڈ مختص کرنے کی کوشش کریں گے۔