کریبین پریمیئر لیگ،سینٹ لوسیا زوکس نے بارباڈوس ٹرنڈنٹس کو شکست دیدی

تاروبا(سپورٹس لنک رپورٹ)کریبین پریمیئر لیگ کے 5ویں میچ میں سینٹ لوسیا زوکس نے بارش سے متاثرہ میچ میں بارباڈوس ٹرینڈنٹس کو ڈ ی ایل میتھڈ کے تحت 7وکٹوں سے ہرادیا ۔بارباڈوس نے 18.1اوورزمیں 7وکٹوں پر جانسن چارلس کے 35رنز کی بدولت 131رنزبنائے تھے کہ تیز بارش شروع ہوگی ۔

سینٹ لوسیا کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 5اوورزمیں 47رنز بنانے کا ہدف ملا جو اس کے بلے بازوں نے 5ویں اوور کی پہلی گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر 50رنز بناکر پورا کرلیا۔ایونٹ کے چوتھے میچ میں گیاناامیزون واریئرز نے سینٹ کٹس کو 3وکٹوں سے شکست دی۔

تعارف: newseditor