جذباتی ہو گیا تھا،جاوید میانداد کا عمران خان پر تنقید کے بعد یوٹرن

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)عمران خان پر جاوید میانداد کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا جنہوں نے یہ کہتے ہوئے کڑی تنقید پر معافی مانگ لی کہ وہ قومی ٹیم کی انگلینڈ میں ناکامی پر ناراض تھے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ اگر ان کی باتوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں خاص کر وزیراعظم پاکستان سے کیونکہ انہیں پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکامی پر شدید غصہ تھا

جس کی وجہ سے اتنی بات کر گئے ورنہ وہ وزیراعظم عمران خان اور دنیا بھر میں موجود پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اپنے یوٹیوب چینل پر جاوید میانداد نے عمران خان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مختلف قسم کے الزامات بھی عائد کئے تھے تاہم بھانجے فیصل اقبال کےڈومیسٹک کوچ بننے پر معذرت کرلی ۔

تعارف: newseditor