آسڑیلوی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو گئی

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)دورۂ انگلینڈ کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا 21 رکنی اسکواڈ خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگیا۔‏آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق ‏ 4 ، 6 اور 8 ستمبر کو ساوتھمپٹن میں ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے جبکہ 11 ، 13 اور 16 ستمبر کو ون ڈے میچز مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔‏

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز کے دوران کراؤڈ کو مس کروں گا، انگلینڈ کے خلاف سیریز اچھی ہو گی۔

تعارف: newseditor