آل کراچی سر علی اصغر ٹونی ویٹرن فٹبال ٹورنامنٹ 11ستمبرسے شروع ہوگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)آل کراچی سر علی اصغر ٹونی ویٹرن فٹبال ٹورنامنٹ 2020 گیارہ ستمبر سے شروع ہو کر تیرہ ستمبر تک جاری رہے گا، کراچی فٹبال ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گل بلوچ فٹبال کلب ملیر کے تعاون سے کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں انٹری فیس پانچ ہزار روپے ناقابل واپسی ہو گی

اس ٹورنامنٹ کے میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور تین تین ٹیموں پر مشتمل دو گروپ بنائے جائیں گے اور دونوں گروپس کی ونر ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں 42 سال سے کم عمر کے کھلاڑی حصہ نہیں لے سکتے۔ عمر کے پروف کے لئے کھلاڑیوں کے شناختی کارڈ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ٹورنامنٹ میں ریفری کا فیصلہ اٹل ہوگا اور ریفری کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور بد نظمی پھیلانے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جائے گا۔

تعارف: newseditor