ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مانچسٹر میں پریکٹس اور پریس کانفرنس کا شیڈول

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ کی ٹریننگ، پریکٹس اور پریس کانفرنس کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین میچز 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان میڈیا کے معزز صحافیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ احتیاط سے ہدایات کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں تاکہ آخری لمحات پر کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جاسکے۔
جمعرات، 27 اگست:
دوپہر 2:45 بجے پاکستانی وقت (صبح 10:45بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پاکستانی اور انگلش میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا شام 6 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں ٹریننگ کرے گی
میچ ڈیز:
برائے مہربانی نوٹ فرمالیں کہ میچ کے دنوں میں کوئی پوسٹ میچ پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔

تعارف: newseditor