پاکستان فیڈریشن بیس بال، ایس او اے اور سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کی ہدایات پر محی الدین شیخ کی نگرانی میں لگائے گئے۔یوتھ کھلاڑی و ننھے پودے یکساں توجہ چاہتے ہیں۔ عمران خان
سید فخر علی شاہ کی یوتھ بیس بال پر توجہ قابل ستائش ہے۔ حیدرآباد میں سید خاور شاہ بیس بال اکیڈمی کے قیام سے نئی راہیں کھلیں گیں۔خیرمقدم کرتے ہیں۔محی الدین شیخ
حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ بھر میں جاری شجرکاری مہم کے سلسلے میں حیدرآباد میں یوتھ بیس بال کھلاڑی اپنے کوچ عمران خان کے ساتھ پودے لگا کر اور ہرا بھرا پاکستان مہم میں شامل ہوگئے۔
صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن انجینئر محمد محسن خان اور شجرکاری مہم کے کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ نے کراچی اور حیدرآباد میں اس مہم کا جشن آزادی کے موقع پر شاندار افتتاح کیا تھا۔حیدرآباد میں یوتھ بیس بال کھلاڑیوں نے حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے انچارج سیکریٹری محی الدین شیخ اور اکیڈمی کوچ عمران خان کی نگرانی میں لطیف آباد میں پودے لگائے اور استحکام پاکستان کے لیئے دعا کی گئی۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ان یوتھ کھلاڑیوں اور لگائے گئے ان ننھے پودوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ پھل پھول کر معاشرے کے لیئے معاون ثابت ہوں۔
انہوں نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نوجوان صدر سید فخر علی شاہ کی جانب سے تمام ایج گروپس کی بیس بال اور اکیڈمیز کی جانب توجہ کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔محی الدین شیخ نے حیدرآباد میں سید خاور شاہ یوتھ بیس بال اکیڈمی کے قیام کے اعلان پر فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا کیونکہ حیدرآباد میں اکیڈمی کا قیام بہت ضروری ہے اور ہم صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن انجینئر محمد محسن خان اور دیگر عہدیداران کی نگرانی میں مذکورہ اکیڈمی کے قیام کے لیئے ہرممکن تعاون کرینگے۔