ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے یوں تو دسمبر 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی اور اب ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔شادی کے کچھ عرصے بعد ہی متعدد مرتبہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں زیر گردش رہیں جسے انہوں نے مسترد بھی کیا تھا۔

اور اب اداکارہ انوشکا شرما نے خود ہی اپنے مداحوں کو حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو ٰیہ خوشخبری دی۔

https://www.instagram.com/p/CEYZIPllBzF/?utm_source=ig_web_copy_link

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا کہ ‘اور پھر ہم 3 ہیں’۔دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی اور بتایا کہ ان کے ہان جون 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017 دسمبر میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے۔

تعارف: newseditor