ہاکی کے فروغ کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھرنے گزشتہ روز ملاقات کر کے انہیں ملک میں ہاکی کی بحالی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا آرمی نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص ہاکی کو سپورٹ کیا

حکومت ہاکی کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی فیڈریشن کیلئے آرمی ویلفیئر فنڈ سے 5کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا اور ہاکی کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرنے پراتفاق کیاگیا (جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا)، صدر ہاکی فیڈریشن نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor