خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر برائے کھیل کی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات.

 

کے پی کے وزیر کھیل کی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات

لاہور 12 جنوری 2024:

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر برائے کھیل، امور نوجوانان اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ مروت نے بدھ کی سہ پہر پی سی بی کے ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ میری خیبر پختونخوا کے وزیر کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ۔ پی سی بی نے صوبائی حکومت سے تاریخی ارباب نیاز اور حیات آباد اسٹیڈیم اور ریجن کے دیگر گراؤنڈز کی تحویل کے لیے درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پی سی بی کو نہ صرف ہمارے کرکٹرز کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ریجن میں کرکٹ کی مجموعی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

 

 

error: Content is protected !!