کیریبین پریمیئر لیگ:آصف علی پر میچ کا 20 فیصد جرمانہ عائد

کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی بیٹسمین آصف علی پر نظم وضبط کی خلاف ورزی کے تحت میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے آصف علی نے گیانا امازون کیخلاف میچ میں جلد آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپسی پر فاسٹ باؤلر کیمو پال کی جانب بیٹ لہرایا تھا۔

میچ ریفری نے آصف علی کو طلب کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت بھی کردی۔سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی بلے باز کی اس حقیقت کو نامناسب قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تحمل کا مظاہرہ کرناہوگا۔

error: Content is protected !!