کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن کا کھیل مکمل

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔52 اوور میں تین وکٹ پر 159 رنز کے اوور نائٹ سکور پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، سدرن پنجاب کی ٹیم 93 ویں اوور میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رمیز عالم نے ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری سنچری اسکور کی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 223 گیندوں پر 16 چوکے لگا کر 107 رنز بنائے۔ کپتان معین الدین دوسرے نمایاں رن بنانے والے کھلاڑی تھے جنہوں نے 62 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور آٹھ چوکے لگائے۔

بلوچستان کے دائیں ہاتھ کے تیز رفتار گوہر فیض نے 101 کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں ۔ طارق جمیل نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

جیت کے لیے 78 رنز کے تعاقب میں بلوچستان نے ہدف 18ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پہلی اننگز کے سنچورین عبدالحنان 60 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔ ناصر خان نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 26 رنز بنائے اور دوسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں، 156 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، سندھ کی ٹیم 103 اوورز میں 218 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد سلیمان جنہوں نے 52 کے سکور پر دوبارہ بیٹنگ شروع کی، 96 پر ناقابل شکست واپس آئے۔ سلیمان کی اننگز میں 15 چوکے شامل تھے۔
خیبرپختونخوا کی جانب سے عثمان طارق نے 79 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیاز خان اور ذیشان احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں خیبرپختونخوا نے تیسرے دن کے اختتام پر 64 اوورز میں چار وکٹوں پر 230 رنز بنا لیے ہیں ۔ معاذ صداقت اور مہران ابراہیم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ مہران 74 گیندوں پر تین چوکے لگا کر 53 رنز بنا کر ناقابل شکست واپس آئے۔
سندھ کے دانش عزیز جنہوں نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، 49 کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں، ایک وکٹ پر 112 رنز پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، ناردرن 83ویں اوور میں 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمیر مسعود نے 130 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے۔
سنٹرل پنجاب کی جانب سے بلال آصف اور بلاول اقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ نثار احمد اور بلاول بھٹی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جیتنے کے لیے 366 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب نے 34 اوورز میں چار وکٹوں پر 137 رنز بنا لیے ہیں ۔ اوپننگ بلے باز رضوان حسین نے 102 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 77 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے عمر اکمل نے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

ناردرن کے منیر ریاض نے پانچ اوورز میں 21 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!