دوسرا ٹی ٹوئنٹی جاری،بابر اعظم کی نصف سنچری مکمل

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اچھے آغاز کے بعد پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔مانچسٹر میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانبب سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی چھ اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

اوپنرز نے پاکستان کو 72رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن عادل رشید کو چھکا لگانے کے بعد دوبارہ اسی کوشش میں فخر کی 36رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔بابر اعظم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک مرتبہ قائدانہ اننگز کھیلی اور چوکے کے ساتھ نصف سنچری مکمل کر لی۔پاکستان نے اب تک 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109رنز بنائے ہیں، بابر نے اب تک 54رنز بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔ٹی20 سیریز سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈنے پاکستان کو 0-1 سے شکست دی تھی۔مچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔انگلینڈ: آئن مورگن(کپتان)، ٹام بینتن، جونی بیئراسٹو، ڈیوڈ ملان، معین علی، سیم بلنگز، لوئس گریگوری، کرس جورڈن، ٹام کرن، عاد رشید ثاقب محمود۔

تعارف: newseditor