مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں شمولیت انجری کے باعث خطرے میں پڑگئی۔قومی پیسر دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ران کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی آج تیسرے میچ میں شمولیت کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔
البتہ قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی کھلیں گے، ان کی سیدھی ران میں ابھی بھی شدید درد ہے،ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل سٹاف انجری کا معائنہ کر رہا ہے۔