مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے حیدر علی اور محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے ٹی20 میچ میں 5رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی اور دورہ انگلینڈ کا اختتام بالآخر جیت پر کردیا ہے۔مانچسٹر میں آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پ
اکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر معین علی نے فخر زمان کی وکٹیں بکھیر دیں۔بابر اعظم نے حیدر علی کے ساتھ مل کر سکور کو 32تک پہنچایا لیکن 21 رنز بنانے کے بعد وہ ٹام کرن کی وکٹ بن گئے۔اس کے بعد حیدر علی کا ساتھ دینے حفیظ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری شراکت مکمل کی۔حیدر نے پہلے ہی میچ میں دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی۔پ
اکستانی کھلاڑی اختتامی اوورز میں زیادہ تیز سے رنز بنانے میں ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے، حفیظ نے 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86رنز بنائے۔انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں بیئرسٹو کی اننگز کا خاتمہ کردیا،
ڈیوڈ میلان چھکا مارنے کی کوشش میں عماد وسیم کی وکٹ بن گئے۔بینٹن 46رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کو سب سے اہم کامیابی اس وقت ملی جب وہاب ریاض نے 33گیندوں پر 61رنز بنانے والے معین کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کیلئے 17رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 11 رنز بنا سکے۔