ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہوگا

فیصل آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن کا عمل(آج) منگل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن فیصل آباد کی نارملائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ راناکاشف سلطان خان نے کی،

اجلاس کے بعد رانا کاشف سلطان نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی ہدایات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے کلبوں کی رجسٹریشن کے لئے نئے فارم یکم سے تین ستمبر تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رجسٹرڈ کلبوں کے نمائندے دن بارہ بجے سے دوپہردو بجے تک روزانہ چیمبر نمبر 30 – بی، صوفی برکت لا چیمبر، ضلع کچہری سے نئے فارم وصول کر سکتے ہیں، چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے دستخطوں سے جاری ہونے والے فارموں کے علاوہ کوئی دوسرا فارم قابل قبول نہیں ہوگا اور نہ ہی کمیٹی کوئی دوسرا فارم وصول نہیں کرے گی، کلبوں کے عہدیدار فارم کو پر کرکے 8 ستمبر سے قبل نارملائیزیشن کمیٹی کے پاس جمع کروا سکیں گے، مزید معلومات کے لئے چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی سے فون نمبر 03005036868 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے، 

تعارف: newseditor