جادوگرسپنر عبدالقادر جب گیند کراتے تو کیا ہوتا تھا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب میں نے کرئیر کا آغاز کیا تو قادر سینئر ساتھی تھے، کرئیر میں بڑے اسپنرز کا مقابلہ کیا، باصلاحیت اسپنرز کے ساتھ کھیلا لیکن ان جیسا اسپنر آج تک نہیں دیکھا، جب وہ لیگ اسپن اور گگلی کراتے تھے تو ان کی گیند سے آواز آتی تھی۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ عبدالقادر جادوگر اسپنر تھے، ان کی شخصیت کا اپنا سحر تھا

وہ ایک پبلک فگر تھے، انہیں ہمیشہ مس کیا جائے گا۔‏سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جب بھی لیگ اسپن اور گگلی کا نام لیا جائے گا تو قادر بھائی کو یاد رکھا جائے گا، وہ لیجنڈری کرکٹر ہی نہیں ایک عظیم انسان بھی تھے، وہ غریبوں کی مدد کرتے تھے، چھوٹوں سے محبت اور شفقت کرتے تھے، اللہ ان کے درجات بلند کرے۔

error: Content is protected !!