کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی چائے کے وقفے تک برتری 192 رنز، 4 کھلاڑی آئوٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اب پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 192 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے چائے کے وقفے پر ٹام بلنڈل 22 اور مائیکل بریسویل 10 کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، نیوزی لینڈ کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم نے 62، ڈیون کانوے نے صفر، کین ولیمسن نے 41 اور ہینری نیکولس نے 5 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، میر حمزہ، ابرار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!