آرگنائزر بریلیئنٹ اور دی تائیکوانڈو اکیڈمی حیدرآباد کے ماسٹر فیصل خان و عبدالرئوف بھٹی تھے۔ پرویز احمد شیخ، رمیزراجہ، محمد بخش نے میڈل و اسناد تقسیم کیں
حیدرآباد(شاہد کاظمی)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام لاک ڈاوٗن میں ہوئی آن لائن نیشنل تائیکوانڈو پمزے چیمپئن شپ 2020 میں حیدرآباد کے کامیاب کھلاڑیوں میں تقریب تقسیم میڈل و اسناد کا انعقاد کیا گیا۔تقریب بریلیئنٹ تائیکوانڈو اکیڈمی اور دی تائیکوانڈو اکیڈمی حیدرآباد کے زیر اہتمام نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی اور یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن کے اشتراک سے بلو سی ہائی اسکول و کالج قاسم آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ تھے جنہوں آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر فیصل خان اور کووآرڈینیٹر عبدالرئوف بھٹی کی نگرانی میں اعزازی مہمانوں فینسنگ، والی بال
جمناسٹک اور بیس بال آفیشلز رمیز راجہ، محمد بخش اور محی الدین شیخ کے ہمراہ افتتاح کیا اور بعد ازاں انعامات تقسیم کئے۔نتائج کے مطابق آن لائن نیشنل تائیکوانڈو پمزے چیمپئن شپ 2020 میں دی تائیکوانڈو اکیڈمی کے منذر حسین نے انفرادی پمزے میں برونز میڈل اور بریلیئنٹ تائیکوانڈواکیڈمی کے اکرام اللہ خٹک، ارسلان اللہ خٹک اور بلال خاصخیلی نے کریئٹو پمزے میں برونز میڈل حاصل کر کے حیدرآباد کا نام روشن کیا جبکہ بریلیئنٹ تائیکوانڈو اکیڈمی کے غلام مصطفٰی خان، سفیان اللہ خٹک، عائشہ جنّت میمن،حفصہ میمن، ام ہانی، سید حسین رضا شاہ، سیدحسن رضا شاہ اور ماسٹرمحمد فیصل خان۔ دی تائیکوانڈو اکیڈمی کے محمد شوال، محمد مونس، محمد یوسف، رمعیثاء ایمان، محمد سرور، انس ہمایوں، احمد رضا، احراض الرحمان، ایلاف زبیر، عکس زبیر
مشعل زبیر، غضنفر الرحمان اورعبدالروٗف بھٹی نے بھی شراکتی اسناد حاصل کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرویز احمد شیخ نے کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور انکی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیئے تعلیمی ادارے کھل جانے کے بعد مربوط انداز سے پروگرامز منعقد کرنے کا اعلان کیا۔تقریب میں تائیکوانڈوئسٹس اور شائقین میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور وہ اسکول و کالجز کے کھلنے کے اعلان کے بعد مقابلوں کے انعقاد اور ان میں شرکت کے لئے بالکل تیار نظر آئے
اور ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔دریں اثناء یوتھ اسپورٹس آرگنائزیشن نے یوتھ اسپورٹس کی ترقی و فروغ کے لیئے نیشنل مارشل أرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر اور ایشین کراٹے کنفیڈریشن کے ممبر شیہان شہزاد احمد، اسپورٹس فار لائف کے سی ای او شہزاد قاضی، حیدرآباد سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اسلم خان دیسوالی کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آرگنائزیشن کے دائرہ کار کو سندھ سطح پر وسیع کیا جاسکے۔