آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شمع ہزارہ ایف سی نے ڈھلن کلب ہنگو کو شکست دے دی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شمع ہزارہ ایف سی نے ڈھلن کلب ہنگو کو شکست دے دی مہمان خصوصی انجیئنر شاہد سلیمان اور احمد سلیمان تھے کلیم اللہ خان جدون کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم میچ میں شمع ہزارہ کلب دھمتوڑ ایبٹ آباد نے ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد ڈھلن کلب ہنگو کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی پہلے ہاف کے آغاز ہی مین شمع ہزارہ کے فارورڈ نے دو گول سکور کر کے برتری حا اصل کر لی

جبکہ کچھ دیر بعد ہنگو کے فارورڈ نے گول سکور کر کے برتری کم کر دی لیکن پہلے ہاف کے آخری لمحات میں شمع ہزارہ کے فارورڈز نے مزید دو گول بنا کر سکور چار ایک کر دیا دوسرہ ہاف میں ہنگو کی ٹیم نے سنبھلتے ہوئے دو گول بنا کر مقابلہ تین چار کر دیا جو کہ اختتام تک برقرار رہا اور شمع ہزارہ نے کامیابی اپنے نام کر کے اگلے مرھلے میں پہنچ گئےاس میچ کے ریفری صدیق ڈار راجہ حمزہ قاری عثمان تھے جبکہ میچ کمشنر جازب خان قاضی شہزاد تھے مہمان خصوصی شاہد سلیمان نے آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے بہترین ٹورنامنٹ منعقد کیا آج ڈی ایف سی کوٹلی آزاد کشمیر اور اسلام آباد اکیڈیمی کے درمیان میچ کھیلا جائیگا

error: Content is protected !!