کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ایس بی اے یوم دفاع باکسنگ ٹورنامنٹ لیاری باکسنگ کلب نے اپنے نام کرلیا استاد محمدعلی قنبرانی باکسنگ اسٹیدیم لیاری میں کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ ایونٹ میں 8 باکسنگ کلبس کے 36 باکسرز نے 22 مقابلوں مین حصّہ لیا ٹورنامنٹ میں لیاری باکسنگ کلب نے 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی، سندھ مسلم باکسنگ کلب نے 2 گولڈ کے ساتھ دوسری جبکہ ایک گولڈ میڈل کے ساتھ ینگ تغلق نے تیسری پوزیشن حاصل کی نصیر علی، مظہر قنبرانی، تیمور، دانش، اذان، یاسین، اور ثناء اللہ نے گولڈ میڈلز اپنے نام کئے
تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی تھے اس موقع پر اولمپئین ملنگ بلوچ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آصف عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت،نائب صدر تہمینہ آصف، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، ایس او اے کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمدناصر،سیکریٹری کے ایس ایف مراد حسین، سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید،ساؤتھ باکسنگ کے صدر رسول بخش، سیکریٹری عبدالرزاق ودیگر بھی موجودتھے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ایس ایف کے صدر وسیم ہاشمی کاکہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں پاکستان کی برّی، بحری اور فضائی افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت پراپنی برتری ثابت کرتے ہوئے اپنے عزم و حوصلے سے دشمن کے غرورکوخاک میں ملا دیا اس جنگ میں ہماری مسلح افواج کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم متحد اور قربانی کے جذبے سے سرشار تھی وسیم ہاشمی کامزید کہنا تھا کہ لیاری کے نوجوان باکسنگ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں لیاری میں باکسنگ کلبزکی ایک کثیر تعداداوراس کھیل میں پاکستان کی نمائندگی میں ایک بڑا حصہ اس بات کا ثبوت ہے اور یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ باکسنگ کا کھیل لیاری میں ہر عمرکے نوجوانوں میں یکساں مقبول ہے خصوصاً بچوں میں ان مقابلوں کے دوران انکااسپرٹ،جوش اور لگاؤ قابل دیدہے جو مستقبل میں انکے وطن عزیزکی یقینی نمائندگی کی نوید دیتاہے جس کیلئے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن قابل مبارکبادہے