پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ نانس پیٹرز کے نام رہا، یلو جرسی پر ایڈم یاٹس کا قبضہ برقرار ہے۔ٹورڈی فرانس کا آٹھواں مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں شرکا نے 141 کلومیٹر طویل پہاڑی سلسلہ طے کیا۔
دلچسپ مقابلے میں فرانس کے ننس پیٹر نے چار گھنٹے دو منٹ 12 سکینڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔لیکن یلو جرسی پر اب بھی برطانیہ کے ایڈم یٹس کا قبضہ برقرار ہے، جنہیں نمبر ٹو پر تین منٹ کی برتری حاصل ہے۔