پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا

 

 

پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا

ڈائرکٹر پی ایس بی کراچی سینٹر عمران یوسف نے پودا لگا کر آغاز کیا،ممبران کی بھر پور دل چسپی

 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا،ڈائرکٹر پی ایس بی کراچی سینٹر عمران یوسف نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا

اس موقع پر پی ایس بی کراچی سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے کھلاڑیوں،سینئرکوچز اور آٖفیشلز کے علاو ہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایم شکیل،کھیلوں کی متعدد فیڈریشنز اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ڈائرکٹر پی ایس بی کراچی سینٹر کا کہنا تھا

کہ ہرے بھرے درختوں کی موجودگی کھلاڑیوں کے لئے از حد ضروری ہے،ہریالی اور سبزہ جہاں کھلاڑیوں کے لئے مفید ہے وہیں عام افراد کے لئے بھی یہ ایک صحتمند اور توانا معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں،

مجھے بہت خوشی ہے کہ پی ایس بی کراچی سینٹر کے مستقل ممبران اور کھلاڑیوں نے اس شجر کاری مہم میں بھر پور دل چسپی ک اظہار کیا

اور 100سے زائد پودے پی ایس بی کراچی سینٹر کے مختلف مقامات پر لگائے جس سے مستقبل میں اس سینٹر کی خوب صورتی میں بھی اضافہ ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پودے لگانے سے زیادہ اہمیت ان کی مستقل دیکھ بھال کی ہے،

اس لئے میں اپنے اسٹاف اور یہاں کے مستقل ممبران سے بھی کہوں گا کہ وہ ان پودوں کے تن آور دسخت بننے تک ان کی نگہداشت بھی کریں اور انہیں موسم کی سختیوں سے بچانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔یہی پودے کل ہماری آئندہ کی نسلوں کو ہماری یاد دلائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!