نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ)یو ایس اوپن 2020 کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جیت لیا، فائنل میں ایونٹ کی سُپر ماں وکٹوریا ازارینکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیویارک میں یو ایس اوپن کے فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔پہلے سیٹ میں ازارینکا چھائی رہیں جہاں صرف ایک گیم کی ناکامی کے ساتھ انھوں نے سیٹ 1-6 سے جیت لیا۔
اس کے بعد 2018 کی چیمپیئن ناؤمی اوساکا نے شاندار کم بیک کیا، انھوں نے دوسرا سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا۔تیسرے سیٹ میں بھی اوساکا نے حریف کی ایک نہ چلنے دی اور 3-6 کے اسکور سے یہ سیٹ بھی جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ ناؤمی اوساکا کا یہ دوسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے،
اس سے قبل وہ 2018 میں امریکی اسٹار سیرینا ولیمز کو ہراکر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔ادھر مینز سنگلز ٹائٹل کا فیصلہ بھی آج ہوگا، جس کے لیے فائنل میں آسٹریا کے ڈیمینک تھیم اور جرمنی کے الیگزینڈر زویرو مد مقابل ہوں گے۔