جھنگ میں مائی ہیر سٹیڈیم اور ہاکی سٹیڈیم کا معائنہ کیا ،نئی آسٹروٹرف اور کھلاڑیوں کو فراہم کی گئیں سہولیات کا جائزہ لیا، سر شفیق اتھلٹیکس اکیڈمی کا افتتاح کیاخاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئےسپورٹس کا نیا انفراسٹرکچر لا رہے ہیں،نئی سکیموں پر کام جاری ہے،23بلین روپے کی سکیموں پر کام ہورہا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فٹبال سٹیڈیم، ای لائبریری کا معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید سے ملاقات کی ، سپورٹس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، جھنگ میں دورے کے دوران مائی ہیر سٹیڈیم اور ہاکی سٹیڈیم کا معائنہ کیا، نئی آسٹروٹرف اورکھلاڑیوں کو فراہم کی گئیں سہولیات کا جائزہ لیا، خاور شاہ نیشنل آرچری اکیڈمی کے زیراہتمام آرچری کے ایونٹ میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے سرشفیق اتھلیٹکس اکیڈمی کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسرز طارق نذیر، منظر فرید شاہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل، کنسلٹنٹ سپورٹس شاہد فقیر ورک اور دیگر بھی موجود تھے
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سپورٹس کا نیا انفراسٹرکچر لا رہے ہیں، نئی سکیموں پر کام جاری ہے، موجودہ انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،23 بلین روپے کی سکیموں پر کام ہورہا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کورونا پر قابو پالیا ہے، زندگی واپس لوٹ رہی ہے، سپورٹس اوپن ہو رہی ہے، فی الحال پریکٹس میچز کی طرف جارہے ہیں، حکومت کی جانب سے ایس او پیز ملتے ہیں سپورٹس باقاعدہ شروع کردی جائے گی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جھنگ میں آرچری کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،لاہور کے ایکسیلنس سنٹر میں آرچری کی اکیڈمی بنانے پر کام کیا جارہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور کھیلوں کی تنظیمیں مل کر بہت جلد سپورٹس میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا کہ اس وقت پنجاب میں ہاکی کے 25 آسٹروٹرف اور 315 سپورٹس کی سہولیات موجود ہیں جہاں نوجوان اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے استفادہ کررہے ہیں
نئے کھلاڑی تلاش کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں، گوجرہ میں ہاکی کا 15روزہ تربیتی کیمپ بھی منعقد کیا ہے جہاں کوچز نے کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے۔
آرچری کے ایونٹ میں آمد پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کو ہار پہنائے گئے اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا، کھلاڑیوں کا ان سے تعارف بھی کرایا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے آرچری کے مقابلے بھی دیکھے اور مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے
کھلاڑیوں نے ان کیساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے فٹ بال سٹیڈیم اور ای لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی
ملاقات میں ضلع میں سپورٹس کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔