مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسڑیلیا نے گیلن میکس ویل اور ایلکس کیرے کی شاندار 212 رنز کی شراکت کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی، میکس ویل اور ایلکس نے سنچریاں سکور کیں،تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں بیئرسٹو کی 112 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
انگلش ٹیم کے دوسرے نمایاں بلے باز بیلنگز 57 اور کرس ووکس 53 کے ساتھ رہے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور زمیپا نے تین تین جبکہ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا کی ٹیم نے ہدف 49.4 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ اور سیریز جیت لی،
آسڑیلیا کی جانب سے ایلکس کیرے نے 106 اور گیلن میکس ویل نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور جو روٹ نے دو دو جبکہ جوفرا آرچر اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔