سلیم ملک کی اپیل پر سماعت 30 ستمبر کو ہو گی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 30 ستمبر بروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

سلیم ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی ہے۔ اس حوالے سے کیس کے دونوں فریقین کو سماعت کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔‏ انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

error: Content is protected !!