یو ایس اوپن کی فاتح نائومی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)یو ایس اوپن کی فاتح ناؤمی اوساکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث رواں سال ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس میں حصہ نہیں لیں گی۔عالمی نمبر تین جاپان کی ناؤمی اوساکا کا کہنا ہے کہ وہ آزارینیکا کے خلاف ہونے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں انجری کا شکار ہو گئی تھیں

جس کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت نہیں کریں گی ۔فرانس میں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔انہوں نے ٹورنا منٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تعارف: newseditor