اسلام آباد فٹبال ٹیم کے چنائو کیلئے تین روزہ ٹرائلز

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور ایبٹ آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی نیشنل انڈر23فٹبال چمپئن شپ 2021کا انعقاد ایبٹ آباد میں 4جولائی 2021سے کیا جارہا ہے جہاں پنجاب، کے پی کے، سندھ اور بلوچستان کی 2,2ٹیمیں جبکہ اسلام آباد، گلگکت بلتستان،آزاد جموں کشمیر اورفاٹاکی ایک ایک ٹیم شرکت کرے گی۔تمام صوبے اور ریجنزاوپن ٹرائیلز کے زریعہ اپنی اپنی ٹیموں کی انتخاب کررہے ہیں۔ اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری نے اپنے ریجن کی ٹیم کے ٹرائیلز 18تا20جون منعقد کئے۔

کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین تنویر احمد،اور غلام مجتبیٰ بلوچ،کوارڈنیٹر دیگر اراکین میں راجہ مسعود، محمد الیاس، شاہد صدیق، کامران ملک اورفرید احمدتھے۔تین روزہ اوپن ٹرائیلز ٹی اینڈ ٹی کالونی فٹبال گراؤنڈ، جی ایٹ فور، اسلام آباد پر لئے گئے اوپن ٹرائیلز میں رجسٹرڈ فٹبال کلبوں کے 100سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔جس میں سے سلیکشن کمیٹی نے 34کھلاڑیوں کا پہلے مرحلے کیلئے انتخا ب کیا۔ منتخب کھلاڑی 22جون تا 2جولائی 2021ٹی اینڈ ٹی کالونی فٹبال گراؤنڈ، جی ایٹ فور، اسلام آباد میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

کیمپ کمانڈینٹ ناصر جمیل جبکہ کوچ فرید ملک ہونگے۔ کیمپ کے اختتام پر 18کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب ہوگا اور یہی منتخب ٹیم 3جولائی کو نیشنل انڈر 23فٹبال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ایبٹ آباد روانہ ہوگی۔جن 34کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کیلئے انتخاب کیا گیا ہے ان میں گول کیپر زعثمان، عمر(راوی ایف سی)، معراج الدین (اے کے جی ایف سی)، ہارون (بولان ایف سی)، ڈیفنڈرز، زبیر احمد (قائداعظم ایف سی)، طلحہ رفیق (ہما ایف سی)، تنزیل بخاری،شہام(اکبر ایف سی)، اسرار، وقاص، طحہ، رضوان، اسحق (راوی ایف سی)، شہروز خان،محمد فیضان (پی ٹی سی ایل یوتھ)، محمد حسین، ذیشان جہانگیر، سجاد، ساجد علی (ینگسٹر ایف سی)، محمد شفیق(غوری ایف سی)، مڈ فیلڈ، نوفل حسین (ینگسٹر ایف سی)، شہر یار خان (اکبر ایف سی)، سید احمد لاڈو(غوری اسپورٹس)، محمد نواز،محمد عثمان(ماڈل ٹاؤن ایف سی)شکیب احمد (سوہان ایف سی)، ارتضیٰ (راوی ایف سی)، فارورڈز، کامران (غوری ایف سی)، خلیق الزماں، مصتنصر،زین قریشی(ہما ایف سی)، احمد حسن، عامر عباس (ینگسٹر ایف سی)، انعم بلال (کیپٹن رضوان ایف سی)شامل ہیں۔

error: Content is protected !!