ریجنل پولیس سپورٹس گالا کپ بیڈمنٹن محمد شاکر نے اپنے نام کرلیا

ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل پولیس سپورٹس گالا کپ بیڈمنٹن محمد شاکر نے اپنے نام کرلیا مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن اور طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے سٹی سپورٹس کمپلیکس سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ریجنل پولیسسپورٹس گالا بیڈمنٹن کے فائنل میں محمد شاکر نے اپنے حریف سہیل کو ایک سلچسپ مقابلے کے بعد اکیس انیس ،اٹھارہ اکیس اکیس سولہ سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر کے ٹائیٹل اپنے نام کر لیا جبکہ مینز ڈبلز میں سعد اور ڈباد نے محمد شاکر اور عمر کیانی کو اکیس سترہ اٹھارہ اکیس اور اکیس انیس سے شکست دیکر ڈبلز ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

ویٹرنز ڈبلز میں ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا اوربلال مصطفے نے امان اللہ اعوان اورفرید کوایک زبردست مقابلے کے بعد اکیس سترہ اکیس انیس سے شکست دے دیمہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن ،سابق ڈی سپورٹس طارق محمود ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا اور ڈی ایس او وسیم فضل اعوان نے انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے آر پی او قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ کھیل موجودہ دور میں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور کسی بھی صحت مند جسم اوردماغ کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کھیل جیسی مثبت سرگرمی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے ہرممکن مدد کی جائے گی اور تعاون کیا جائے گا

اس موقع پر طارق محمود نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفس کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہےاور کھلاڑیوں کو تقویت مل رہی ہے اس موقع پر ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا اور ڈی ایس او وسیم فضل اعوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor