نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس نے پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےبقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوویڈ19 کے سبب ایونٹ کے ملتوی شدہ میچز26 ستمبر کو شروع ہونگے یہ اعلان ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی اور نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشدحسین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد، ایونٹ مینجر انورفاروقی، محمد جاوید، علیم خان موسی، عظمت اللہ خان، سلمان حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لیگ کے بقیہ میچز ایس بی اے جی،آربی جی واریرز،آرایم جی ماروکس، کمپلائنس ڈیفنڈر،لاجسٹک لائنز،آے آرجی گلوریز آڈٹ اسپارٹنس، ویسٹ ریجن،لیگل لجنڈز، ایس کیوجی شاندار،آئی ایف آئی آرجی یونائیٹڈکے درمیان یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جائیں گے یکم اکتوبرتا3 اکتوبر کوارٹرفائنلز اور 8 اور 9 اکتوبرکو سیمی فائنلز برقی قمقموں کی روشی میں نیا ناظم آباد میں جبکہ فائنل نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلاجائے گا ٹورنامنٹ کے میچز کوویڈ SOP کے تحت کھیلے جائیں گے تمام کھلاڑی،میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیوسیکورماحول میں رہیں گے۔

تعارف: newseditor