انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہری پور میں بوائز و گرلزکے ٹرائلز مکمل ہوگئے

ہری پور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام مرد خواتین کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے ہری پور میں16سال سے کم عمر خواتین کھلاڑیوں اور میں مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں نچلی سطح پرٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت16سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کا سلسلہ جاری ہے جن میں مختلف کھیلوں کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں سلیکٹ کی جارہی ہیں

جنہیں پشاور میں مزید ٹریننگ دی جائے گی اس ضمن میں گزشتہ روز ضلع ہری پور میں خواتین ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور میں ہوئی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان ، ایڈمن آفیسر و سینئر کوچ جعفر شاہ، آصف اللہ،طفیل، وسیم،یاسر عزیز،ندیم اور برکت اللہ وغیرہ اور خواتین کوچز فاطمہ ودیگر موجود تھیں

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کوچز کی نگرانی ہونیوالے والی بال ،ٹیبل ٹینس،اتھلیٹیکس ، بیڈمنٹن کے کھیلوں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ضلع ہری پور کے مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز کرٹس گراؤنڈ اور گورنمنٹ اختر نواز شہید گراؤنڈ میں منعقد ہوئے

ان ٹرائلز میں جن میں منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ حکام کے حوالے کردی ہے

تعارف: newseditor