پشاور(سپوررٹس رپورٹر)دنیابھر اورپاکستان کے دیگر شہروں کی طرح پختونخواآرچری کلب نے پشاور میں ٹورازم کاعالمی منایا،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،جس میں سپیشل پرسن مرد وخواتین کھلاڑیوں سمیت پست قامت ودیگر کھلاڑیوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، انکے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد اقبال ، ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضا،کوچ شفقت اللہ ،فلم وٹی وی کے معروف فنکار زردادبلبل اور پختونخواآرچری کلب کی خاتون صدر وکوچ ساراخان بھی موجودتھیں۔
پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام سیاحت کے عالمی دن کے مناسبت سے سپیشل پرسن اوردوسرے مرد خواتین کھلاڑیوں کے مابین آرچری کے مقابلے کرائے اور کیک کاٹاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرسپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ نے کہاکہ ٹورازم ایک ایسا شعبہ ہے جس کی انسانی زندگی اور ملک کی ترقی میں اہم کردارہے اس شعبے کو فروغ دیکر ملک کی معیشت کو پروان چڑھایاجاسکتاہے بلکہ شہریوں کو بھی ایک سیروسیاحت کے بہترین مواقع فراہم ہونگے،انہوںنے کہاکہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ایم ڈی ٹورازم جنیدخان کی بہترین حکمت عملی سے سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اللہ کے فضل ہے دنیابھرسے سیاح پاکستان اور خیبر پختونخواکے جنت نظیر وادی سوات،مانسہرہ اور دیگر خوبصورت علاقوں میں آنے لگے ہیںجس سے ملک کا امیج دنیامیں مزید بہتر ہوگا،انہوںنے پختونخواآرچری کلب کی صدر وکوچ ساراخان اور انکی پوری ٹیم کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاکہ انہوںنے ٹورازم کے عالمی دن کے حوالے سے ایک اس طرح بہترین پروگرام منعقد کرکے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار اداکرتے ہوئے ٹورازم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔